Allergies, it's Types, Safety precautions and Homeopathic Treatment الرجیز: اقسام، حفاظتی تدابیر اور ہومیوپیتھک علاج

الرجیز اقسام، حفاظتی تدابیر اور ہومیوپیتھک علاج  تعارف الرجیز، جسم کا ایک قدرتی ردعمل ہے جو کہ کسی خاص مادے، غذا، دوائی یا ماحولیاتی عنصر کے خلاف ہوتا ہے۔ یہ ردعمل جسمانی نظام کو اس مادے کے خلاف فعال کرتا ہے، جسے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام دشمن کے طور پر پہچان لیتا ہے۔ الرجی کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں، مثلاً خارش، چھینکیں، جلد پر خارش، سانس میں دشواری، اور آنکھوں سے پانی آنا وغیرہ۔ الرجی ایک عام مسئلہ ہے، اور اس سے بچنے یا اس کا علاج کرنے کے لیے مختلف تدابیر اور علاج دستیاب ہیں۔  الرجی کی اقسام موسمی الرجی (Seasonal Allergies).1     یہ الرجیز خاص موسموں میں زیادہ عام ہوتی ہیں، جیسے کہ بہار اور خزاں میں۔ پولن (pollen) اور پھولوں کی گردوغبار کا زیادہ ہونا اس الرجی کا سبب بنتا ہے، جس کے نتیجے میں چھینکیں، ناک بہنا اور آنکھوں میں خارش ہوتی ہے۔ غذائی الرجی (Food Allergies):.2     کچھ لوگ مخصوص کھانوں کے خلاف حساس ہوتے ہیں۔ یہ غذائیں مثلاً مونگ پھلی، دودھ، انڈے، سمندری غذا، اور گندم الرجی کا سبب بن سکتی ہیں۔ غذائی الرجی کی علامات میں پیٹ میں درد، قے، دست، خارش او...

تخم ملنگا ۔ تخم بالنگا کے فائدے اور استعمال


تخم بالنگا

Tukhme malanga, tukh malanga, tukhme balanga

تخم بالنگا جسکا نام بگاڑا گیا ہے ہم جیسے دیسی لوگ تخ ملنگاں بھی کہتے ہیں اس کی افادیت اور استمعال سے یقینا بہت سے لوگ واقف ہیں ۔ لیکن لوگوں کیلئے یہ کچھ خاص اہمیت کا حامل نہیں جبکہ اسکے ایک چمچ کی قدرتی افادیت کسی ملٹی وٹامنز کی گولی سے کم نظر نہیں آتی اس میں دودھ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیلشیم اور نارنجی کے مقابلے میں سات گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے ۔ یہ جوڑوں کے درد کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے ، نیند کو بہتر بناتا ہے ، آنتوں کی صفائی کرتا ہے اور نظام ہاضمہ درست کرتا ہے ۔ یہ بڑھتے وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی مفید ہے معدے کے مسائل سے بچنے اور وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے تخم بالنگا سے ایک بہترین مشروب تیار کیا جا سکتا ہے ۔ اور اسکا استعمال گرمیوں میں ناشتے کے ساتھ یا پہلے با آسانی کیا جا سکتا ھے

✨تخم بالنگا ایک نظر میں

تخم بالنگا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، آئرن، فائبر، کیلشیم، اینٹی آکسائیڈینٹ کے علاوہ پروٹین سے بھی بھرپُور ہوتاہے 26 گرام تخم بالنگا میں تقریباً 4 گرام پروٹین ہوتی ہے، اس بیج کو ہمیشہ کسی دوسرے کھانے میں شامل کرکے یا پانی میں بھگو کر استعمال کرنا چاہیے۔

✨تخم بالنگاں Nutrition

یونائیٹڈ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کے مطابق 26 گرام تخم بالنگا میں 120 کیلوریز، 5 گرام چکنائی، 14 گرام کاربوہائیڈریٹس، 14 گرام ڈائیٹری فائبر،تقریباً 4 گرام پروٹین اور صفر شوگر ہوتی ہے۔

✨فائدے
پودوں کے بیج صحت پر انتہائی مفید اثرات ڈالتے ہیں یہ جہاں جسم کو توانائی پہنچاتے ہیں وہاں بہت سی بیماریوں سے بچاتے ہیں جن میں موٹاپا، شوگر، دل کی بیماریاں وغیرہ شامل ہیں ۔

🔹1۔ آرتھرائٹس کے درد میں آرام دیتا ہے 
🔹2۔ نیند کو بہتر بنانے کا معاون ہے
🔹3۔ مختلف قسم کے سرطان سے حفاظت کرتا ہے۔
🔹4۔ خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں لاتا ہے۔
🔹5۔ آنتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
🔹 6-مدافعتی نظام کو مزید طاقت فراہم کرتا ہے۔
🔹7-نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے

✨تخم بالنگا اور فائبر کی طاقت

امریکن فوڈ ہدایات کے مطابق پچاس سال سے کم عُمر مردوں کو روزانہ 30.8 گرام فائبر اور پچاس سال سے کم عُمر خواتین کو 25.2 گرام ڈائیٹری فائبر روزانہ استعمال کرنی چاہیے اور پچاس سال سے زیادہ عؐمر کے مردوں کو 28 گرام اور عورتوں کو 22.4 گرام فائبر روزانہ کھانی چاہیے۔
تخم بالنگا کے صرف ایک اونس میں 14 گرام فائبر ہوتی ہے جو فائبر کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا نصف سے زیادہ ہے۔

✨تخم بالنگا وزن کم کرتا ھے

وہ کھانے جن میں فائبر زیادہ ہوتی ہے معدہ کو بھرا رکھتے ہیں اور وزن کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

✨تخم بالنگا دل کی بیماریوں کے لیے

تخم بالنگا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کے لیے انتہائی مُفید ہے یہ دل کی بند نالیوں کو کھلولتا ہے یہ جسم پر عمر کے ساتھ پڑنے والے اثرات کو سست کر دیتا ہے اور بندے کو جوان رکھتا ہے اور کولیسٹرال لیول کو بھی کم کرتا ہے۔

✨ذیابطیس کے لیے تخم بالنگا

تخم بالنگا کھانے کو جلد ہضم کرکے جُز بدن بناتا ہے اور اس میں موجود الفالائنولک ایسڈ اور فائبر گلوکوز کے خون میں شامل ہونے کا عمل سُست کر دیتی ہے جس سے انسولین ہارمون کو زیادہ کام نہیں کرنا پڑتا اور شوگر جیسی بیماری سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

✨ہڈیوں کے لیے انتہائی مُفید

تخم بالنگا فاسفورس جو ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہے کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور اس میں موجود کیلشیم کی بڑی مقدار ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے اس کے علاوہ اس بیج میں زنک کی موجودگی مُنہ اور دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

✨ہاضمے کے لیے

فائبر پیٹ کی صفائی کر دیتا ہے یہ معدے کو متحرک کرتا ہے اور اُسے مختلف قسم کے کھانے ہضم کرنے میں ایندھن کا کام کرتا ہے اور فضلے کو جسم سے خارج کرتا ہے اور نظام اہنظام کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

✨تخم بالنگا کے نقصانات

اس پودے کے بیج کو ہمیشہ پانی میں بھگو کر یا کسی دوسرے کھانے میں شامل کر کے ہی کھانا چاہیے اور اگر اس کو بغیر پانی یا کسی اور کھانے کے استعمال کیا جائے تو یہ نگلنے کی بہت سی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ یہ اپنے وزن سے 27 گُنا زیادہ پانی چُوس لیتا ہے اور خوراک کی نالی میں پھنس جاتا ہے۔

نوٹ: چھوٹے بچوں کو تخم بالنگا سوکھا کھانے کو نہیں دینا چاہیئے

Comments

Post a Comment

mltplx2

Popular posts from this blog

Small and Weak Penis عضو خاص کا چھوٹا پن

گٹھیا Arthritis, Causes and Homeopathic Treatment