ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر

Image
  ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر خواتین کی صحت کے مسائل زندگی کے معیار پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں، چاہے وہ ماہواری کی بے قاعدگیاں ہوں یا ہارمونی عدم توازن۔ اگرچہ روایتی طب مختلف علاج فراہم کرتی ہے، لیکن بہت سی خواتین نرم اور زیادہ قدرتی طریقے تلاش کرتی ہیں۔ خواتین کے مسائل کے لیے ہومیوپیتھک علاج ایک ذاتی اور جامع متبادل ہے جو نہ صرف علامات بلکہ ان کے بنیادی اسباب کو بھی حل کرتا ہے۔ یہ مکمل رہنما وضاحت کرتا ہے کہ ہومیوپیتھی کس طرح انفرادی نگہداشت اور قدرتی علاج کے ذریعے عام خواتین کے صحت کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کر سکتی ہے۔ عام خواتین کے مسائل اور ہومیوپیتھک علاج کے طریقے خواتین کو زندگی کے مختلف مراحل میں منفرد صحت کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل کو سمجھنا ہومیوپیتھک حل تلاش کرنے کا پہلا قدم ہے۔ خواتین کے مسائل کے لیے ہومیوپیتھک مشاورت کا مرکز انفرادی علاج ہوتا ہے ماہواری کے مسائل بے قاعدہ حیض، دردناک ماہواری (Dysmenorrhea)، زیادہ خون بہنا اور قبل از حیض سنڈروم (PMS) لاکھوں خواتین کو متاثر کرتے ہیں۔ روایتی علاج عموماً ہارمونی...

سنامکی. Makki Senna


سنامکی کے نقصانات

سارا پاکستان پاگلوں کی طرح بغیر طبیب کے مشورے خود طبیب بنتے ہوئے سنامکی کا قہوہ چڑھاتا جا رہا ہے اک بات ذہن میں رکھیں اگر آپ کا نظام ہضم اور نظام اخراج خراب ہو گیا تو آپ باآسانی کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں کیونکہ ان دونوں کے نظام کے خراب ہونے سے آپ کا مدافعتی نظام کولیپس کر سکتا ہے خدارا ہوش کے ناخن
سنا مکی, کورونا وائرس کا علاج
لیں۔۔ 
کسی مستند طبیب کے مشورے کے بغیر کچھ بھی مت استعمال کریں.
آج تھوک میں 50-52 ہزار من اور پرچون میں پندرہ سولہ سو کلو تک فروخت ہو رہا ہےخیر سے  دو سو رپے کلو ملنے والا سنا مکی آج   تھوک میں  ایک ہزار رپے کلو تک پہنچ چکا ہے.
یہ ایک دائمی قبض ختم کرنے والا قہوہ ہے چند یوٹیوبر نیم حکیموں نے بطور کرونا ختم کرنے والا قہوہ بتا بتا کر اتنا مہنگا کر دیا کہ چار پانچ گنا مہنگا بھی ہو چکا اور پہلے ہی کرونا میں بخار اور کھانسی سے آدھ موئے ہوۓ مریضوں کو پلا پلا کر جلابوں سے مارنے پر تلے ہیں کہ مریض کرونا سے تو شائد بچ جاتا مسلسل ڈائریا سے باتھ روم میں ہی مروا دیں گے ۔ 2000 سال  پرانی طب کی تایخ اٹھا کر دیکھ لیں مفرد سنامکی کبھی ان علامات کے لیۓ استعمال نہیں ہوئی جو کرونا کی ہیں ۔ یہ گرم خشک مزاج رکھنے والی مسہل دوا ہے ۔ اور کرونا کے مریض میں تو خشکی کا مزاج غالب ہوتا ہے  ۔ ایسے مریض کو گرم تر غذا اور ادویات کی ضرورت ہوتی ہے ۔ خدا را بغیر مستند معالج کے خود پر  اوٹ پٹانگ تجربات نہ کریں ۔
حکیم محمد نوید زاہد (گولڈ میڈلسٹ)

Comments

mltplx2

Popular posts from this blog

تخم ملنگا ۔ تخم بالنگا کے فائدے اور استعمال

گٹھیا Arthritis, Causes and Homeopathic Treatment

Small and Weak Penis عضو خاص کا چھوٹا پن