ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر

Image
  ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر خواتین کی صحت کے مسائل زندگی کے معیار پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں، چاہے وہ ماہواری کی بے قاعدگیاں ہوں یا ہارمونی عدم توازن۔ اگرچہ روایتی طب مختلف علاج فراہم کرتی ہے، لیکن بہت سی خواتین نرم اور زیادہ قدرتی طریقے تلاش کرتی ہیں۔ خواتین کے مسائل کے لیے ہومیوپیتھک علاج ایک ذاتی اور جامع متبادل ہے جو نہ صرف علامات بلکہ ان کے بنیادی اسباب کو بھی حل کرتا ہے۔ یہ مکمل رہنما وضاحت کرتا ہے کہ ہومیوپیتھی کس طرح انفرادی نگہداشت اور قدرتی علاج کے ذریعے عام خواتین کے صحت کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کر سکتی ہے۔ عام خواتین کے مسائل اور ہومیوپیتھک علاج کے طریقے خواتین کو زندگی کے مختلف مراحل میں منفرد صحت کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل کو سمجھنا ہومیوپیتھک حل تلاش کرنے کا پہلا قدم ہے۔ خواتین کے مسائل کے لیے ہومیوپیتھک مشاورت کا مرکز انفرادی علاج ہوتا ہے ماہواری کے مسائل بے قاعدہ حیض، دردناک ماہواری (Dysmenorrhea)، زیادہ خون بہنا اور قبل از حیض سنڈروم (PMS) لاکھوں خواتین کو متاثر کرتے ہیں۔ روایتی علاج عموماً ہارمونی...

میورٹیکم ایسڈم


میورٹیکم ایسڈم


 مستقبل کی شدیدفکر اور  مستقبل کے خواب آنا۔اپنے معالج  کو  نجات دہندہ سمجھنا( معالج کو مرشد  اور اپنا بہت بڑا  محسن سمجھنا)۔ سوسائٹی سے الگ  تھلگ رہنے کی عادت۔  خاموش طبع۔ بے حد بے چینی۔شاعرانہ مزاج۔
گوشت سے نفرت۔بہت زیادہ بھوک۔مسلسل پانی پینے کی خواہش۔
دائیں جانب۔سرد مزاج۔نہانے اور سردی سے تکلیفات کا زیادہ ہونا۔سردی اور گرمی دونوں سے حساس اور موسم بہار کو پسند کرنا۔جماع کے بعد  تمام تکلیفات کا بڑھنا خصوصا بد ہضمی(موشن)۔ زیادہ کھانے سے تکلیفات کا بڑھنا۔
بے حد کمزوری۔ نامردگی۔احتلام۔ حلق کی شدید خرابی۔ حلق پر  گہری، سیاہی مائل، مٹیالی  سرخ جھلی کا ہونا۔ٹائیفائیڈ کی ہسٹری۔زیادہ مقدار میں تھوک بننا۔ شدید گیس۔ بار بار پیچش لگنا خصوصا بدہضمی اور جماع کے بعد۔ آنتوں میں اینٹھن  اور ہرنیا۔ وزن  کا گرنا۔زبان کا چھوٹے ہوجانا۔

   تھریڈین:


دماغی طور پر ہر وقت کسی کام میں مصروف۔ رات میں نیند کی حالت میں  منہ ایسے چلتا ہے جیسے کچھ کھایا جاتا ہو پھر یکایک اچانک زبان کٹ جاتی ہے۔ چائے کی بہت خواہش(ایک دن میں 30 کپ چائے پینے والا)۔ ہر وقت ایسا محسوس ہونا جیسے کسی مصروفیت سے دوچار ہیں۔ باتونی۔بے جا خوشی۔اپنے اوپر زیادہ بھروسہ ہونا۔ چھونے سے نفرت۔
بائیں جانب۔ سرد مزاج۔
قبض۔اجابت  کا کھل کر نہ آنا۔خون میں انفیکشن۔لیکچر کے بعد آواز کا بیٹھنا۔
ٹیلوریم (دھات):

حافظہ کی کمزوری۔ چپ چاپ پڑے رہنے کی  خواہش والا۔انتہائی لاپرواہ۔چھونے سے نفرت۔ دن 3 تین بجے کے بعد سے مغر ب تک درد شکم۔
سیب کی خواہش۔کھانے کے بعد غنودگی۔
دبلے پتلے جسم والا۔
بائیں جانب۔ پیٹ  کے کیڑے ۔سانس اور پسینہ سے لہسن کی سی بو۔ 

 Majid Hussain Sabri Homoeopath

Comments

mltplx2

Popular posts from this blog

تخم ملنگا ۔ تخم بالنگا کے فائدے اور استعمال

گٹھیا Arthritis, Causes and Homeopathic Treatment

Small and Weak Penis عضو خاص کا چھوٹا پن