ھومیوپیتھی کا نظریہ یہ ہے کہ جو دوائیں مریض کی علامات (بیماریوں) کو ٹھیک کرتی
ہیں، اصل میں ان دوائوں کے اندر مریض کی بیماریوں یا علامات والی کیفیت پیدا کرنے
کی اللہ نے صلاحیت رکھی ہوتی ہے تب ہی وہ ان کو ٹھیک بھی کردیتی ہیں۔ یہ نظریہ زرا
پُھا قسم کا ہے۔ (اُلٹ ہے) اور آسانی سے سمجھ آنے والا نہیں۔ اس کو آپ یوں سمجھیں
کہ ایک مریض ہے جس کو ہیپاٹائٹس کی تکلیف یا بیماری یا علامات ہیں۔ اب آپ نے دیکھنا
ہے کہ دنیا میں وہ کونسی دوا ہے جو اس مریض کو ٹھیک کرسکتی ہے؟ تو آپ ایسا کریں،
کسی صحت مند شخص کو جس کو ہیپاٹائٹس نہیں یا ہیپاٹائٹس جیسی کوئی علامت نہیں تو اس
کو ایک ایک کرکے کسی پودے کا ایکسٹریٹ جوس اتنا کھلائیں یا پلائیں کہ ایک گرام یا
ایک ایم ایل یا اس سے کم کہ اُس صحت مند شخص میں اس پودے کی کوئی نہ کوئی کھانے کے
بعد علامت پیدا ہو۔ اب اگر اُس صحت مند شخص میں ہیپاٹائٹس ٹائپ علامات پیدا ہوتی
ہیں تو پھر یہی وہ پودا ہے جس میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ٹھیک کرنے کی اللہ نے
صلاحیت پیدا کی ہوئی ہے۔ اگر وہ علامت ہیپاٹائٹس والی پیدا نہ کرے تو پھر آپ کسی
اور صحت مند شخص پر کوئی اور پودا ٹرائی کریں اور یہ پروسیجر کرتے جائیں تاوقت کہ
کوئی آپ کو پودا مل جائے جو صحت مند شخص میں پودے کی تھوڑی سی مقدار اس شخص کو بغیر
نقصان پہنچائے ہیپاٹائٹس کی علامت پیدا کردے۔ بس جب بھی وہ علامت پیدا ہو تو سمجھ
جائیں یہی وہ پودا ہوگا جو کسی ہیپاٹائٹس کے مریض کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا
ہے۔ اس کو آپ یوں سمجھیں کہ ایک ٹرانسفارمر پنکھے کو چلانے کیلئے انرجی (بجلی) مہیا
کرتا ہے اور پھر وہی پنکھا چل کر اس ٹرانسفارمر کو ٹھنڈا بھی کرتا ہے۔ اب دیکھیں نہ
اس میں کوئی منطق سمجھ میں نہیں آتی کہ ایک ٹرانسفارمر نے بجلی پیدا کرکے ایک پنکھا
چلا دیا، مگر پنکھا چلنے کے بعد اُسی ٹرانسفارمر کو ٹھنڈا بھی کررہا ہے۔ اس میں یہ
بات سمجھنے والی ہے کہ ٹرانسفارمر زیادہ انرجی پیدا کرکے ایک تھوڑی انرجی کے ساتھ
پنکھے کو چلارہا ہے۔ باقی انرجی وہ سارے گھروں کو دے رہا ہے، مگر زیادہ انرجی پیدا
کرکے اُسی تھوڑی انرجی سے ایک صرف ایک پنکھااپنے آپ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے استعمال
کررہاہے۔ جس کی وجہ سے پورے علاقے کا نظام چل رہا ہے۔ اب اگر یہ ایک پنکھا جو
ٹرانسفارمر کو ٹھنڈا کرنے کیلئے بطور Cooling Fan کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔ اگر
نہ ہو تو پورا ٹرانسفارمر کے ہی جلنے کا خطرہ ہے۔ یہ بات امریکہ کے ٹرانسفارمر اور
پاکستان کے ٹرانسفامر استعمال کرنے والے انجئینرز (ڈاکٹرز) کو پتا ہے۔ بس زرا
استعمال تھوڑا سا تبدیل ہے۔ دائیں جانب ایک نے زرا Sophisticated طریقے سے پنکھے
فِٹ کیئے ہیں اور ہم نے بائیں جانب زرا کھمبے پر ہی پنکھا لگا دیا ہے۔ بات ایک ہی
ہے، فرق کوئی نہیں بس زرا سمجھ کا فرق ہے۔ اسی طرح ہومیوپیتھک دوا صحت مند شخص میں
زیادہ انرجی سے علامات پیدا کرتی ہے۔ Crude Form میں ۔۔۔۔ اور پھر یہی دوا بہت ہی
قلیل مقدار میں اس دوا کی انرجی سے مریض کی علامات یعنی بیماری ہیپاٹائٹس کو ٹھیک
کردیتی ہے۔ بالکل اس ٹرانسفارمر کی طرح ۔۔۔۔۔ جو زیادہ انرجی پیدا کرکے تھوڑی سی
انرجی پنکھے کو دے کر اپنے آپ کو گرم ہونے سے بچا کر اپنے آپ کو جلنے یعنی مرنے سے
بھی بچا لیتا ہے۔ پس ثابت ہوا کہ جو دوا کسی صحت مند شخص میں علامت پیدا کرنے کی
صلاحیت رکھتی ہے، وہی دوا مریض کی اسی قسم کی علامات کو قلیل ترین مقدار میں ٹھیک
کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کو ہومیوپیتھی بھی کہتے ہیں۔ تحریر و تحقیق حاجی
الماس ، گجرات ، پاکستان
Comments
Post a Comment