ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر
حمل کی پیچیدگیاں، انکا غذائی اور ھومیوپیتھک علاج
حمل سے پیدائش تک پیش آنے والے مسائل کا آسان ترین حل
حمل کا دور خواتین کے لیے خاصا مشکل مگر دلچسپ بھی ھوتا ھے۔ لیکن عموماً خواتین اس عرصے میں ھونے والی تبدیلیوں سے واقف نہیں ھوتیں اور اکثر باتوں سے پریشان ھوجاتی ھیں۔
کمر کے نچلے حصے میں درد
حمل کے دوران عورت کے جسم میں بہت سی تبدیلیاں آتی ھیں ۔ یہ تبدیلی ڈلیوری کو آسان بنانے کے لیے ھوتی ھیں۔ان میں ھارمون relaxin کا اخراج بھی شامل ھے۔ یہ ھارمونز pelvis کو لچکدار اور نرم بناتے ھیں ۔ اس طرح پٹھوں میں کھنچاؤ آسان ھوجاتا ھے اس لیے حمل میں ضرورت سے زیادہ ورزش نہ کی جائے بعض اوقات حمل کے دن بڑھنے کے ساتھ pelvis کو روکنے والے جوڑ ایک دوسرے سے بالکل الگ ھوجاتے ھیں جس کی وجہ سے کمر کے نچلے حصے میں درد ھوتا ھے
جذبات کا اتار چڑھاؤ
حمل کے ابتدائی تین مہینوں میں عورت کے موڈ پر بھی اثر پڑتا ھے ۔ وہ خود کو بیمار اور تھکا ھوا محسوس کرتی ھیں۔ اگر آپ بھی ڈپریشن کا شکار ھیں تو اپنے احساسات کو اپنے ساتھی اور ڈاکٹر سے شئیر کریں اور اپنے آنے والے بچے کے بارے میں خوبصورت باتوں کا تصور کریں
مسوڑھوں سے خون آنا
ھارمونز کی تبدیلی سے مسوڑھوں سے جلدی خون نکل آتا ھے۔ دانت صاف کرتے وقت برش احتیاط سے کریں اگر مسوڑھوں سے بہت زیادہ خون آتا ھے
قبض کی شکایت:
اکثر حاملہ خواتین کو قبض کی شکایت رھتی ھے اور کافی تکلیف کا سامنہ ھوتا ھے۔ اس تکلیف کو دور کرنے کے لیے فائبر سے بھرپور غذا، پھل اور تازہ کچی سبزیاں کھائیں زیادہ پانی پئیں ھلکی ورزش جیسے چہل قدمی کریں کافی اور شکر والی غذاؤں کا استعمال کم کریں
بالوں کی نشونماء
حمل کے دوران بال گھنے اور خوبصورت ھوجاتے ھیں جن کی وجہ زائد ہارمونز ھوتے ھیں ۔ اس کی وجہ سے بال گرنا کم ھوجاتے ھیں لیکن ڈلیوری کے بعد جب یہ ھارمونز اپنے لیول پر آتے ھیں تو بال تیزی سے گرتے ھیں اور بہت ہلکے ھوجاتے ھیں اس لئے دوران حمل اچھا ملٹی وٹامن لیں اور ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی کھائیں ۔
ناک بند ھوجانا
حمل کے دوران کچھ خواتین کو ناک بند ھونے کی شکایت بھی ھوتی ھے ایسٹروجن کی وجہ سے ناک کی جھلی میں سوجن آجاتی ھے اس کی وجہ سے ناک بند ھوجاتی ھے اور کبھی ناک سے خون بھی آجاتا ھے ۔ اس کے علاوہ گہری نیند میں خراٹے بھی لینے لگتی ھے۔
سینے کی جلن
حمل کے دوران معدے کے ایسڈ ھضم نہیں ھو پاتے جس کی وجہ سے سینے میں جلن ھوتی رھتی ھے ۔ ایسی صورت میں ایک گلاس دودھ میں چار گلاس پانی ملا کر رکھیں اور وقفے وقفے سے پیتے رھیں
ٹانگ میں اکڑاھٹ ھونا:
خلون کی نالیوں پر دباؤ یا زیادہ وزن کی وجہ سے ٹانگوں پر زور پڑتا ھے اور ٹانگ میں کھنچاؤ ھوتا ھے جس سے آپ کی نیند بھی خراب ھوسکتی ھے ۔ اکثر سوتے وقت ٹانگ کی کوئی رگ کھنچنے لگتی ھے اس کو ٹھیک کرنے کے لیے فوراً کھڑی ھوجائیں یا لیٹے لیٹے ٹانگ کو اوپر اٹھا کر سیدھا کریں
کپڑے گیلے ھوجانا
حمل میں پیشاب زیادہ آتا ھے اور اسے روکنا مشکل ھوتا ھے بعض اوقات کھانسنے اور چھینکنے سے بھی نکل جاتا ھے اس کی وجہ بلیڈر پر یوٹرس کا دباؤ ھوتا ھے ۔ بچے کی ولادت کے بعد یہ مسئلہ خود ھی ختم ھوجاتا ھے۔
یاداشت میں کمی
حمل میں یادداشت پر بھی اثر پڑتا ھے اور اکثر خواتین چھوٹی چھوٹی باتیں بھولنے لگتی ھیں اس لیے اپنی ضرورت کی چیزوں کو نظروں کے سامنے رکھئے اور اھم باتوں یا کاموں کو نوٹ بک میں لکھ لیں ۔ شاپنگ پر جاتے ہوئے یا ڈاکٹر کے وزٹ سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں
حمل کے دوران صحت بخش غذا
حمل کے دوران صحت بخش ملاوٹ سے پاک خالص غذا کھانا اور معمول کی جسمانی سرگرمیاں جاری رکھنا آپ اور آپ کے نشوونما پانے والے بچے کے لیے اھم ھے۔ اس سے صحت مند طور پر آپ کا وزن بڑھتا ھے، آپ کے بچے کی افزائش میں مدد ملتی ھے، صحت مند وزن والا بچہ ملتا ھے اور آپ کی بلڈ شوگر کنٹرول میں آتی ھے۔ انواع و اقسام کی حلال غذائیں کھا نے سے آپ کے بچے کی نشوونما کو تقویت ملتی ھے اور آپ زندگی سے بھرپور رھتی ھیں
چاول یا روٹی سے آپ کو توانائی نیز وٹامین بی گروپ ملتے ھیں اناج والی غذائیں وٹامین اور غذائی نشاستہ سے بھرپور ھوتی ھیں جو آپ کو قبض سے بچاتی ھیں اناج کی مصنوعات منتخب کریں، جیسے خالص چاول یا میدے روٹی کی جگہ بھورا چاول اور خالص گندم کی روٹی اور جو (barley) وغیرہ
ھومیوپیتھک علاج :-
متلی الٹیاں (Nausea/Vomiting) عام طور پر دوران حمل ھونے والی متلی کے لئے ٹبیکم دو سو (Tabacum 200) کے تین قطرے روزانہ ایک بار استعمال کرنا کافی ھوتا ھے، لیکن بنا بر احتیاط غیر ضروری طور پر استعمال نہ کی جائے یہ دوا
شدید ترین متلی اور الٹیاں ھوں تو ویراٹرم البم دو سو (Veratrum Album 200) کے تین قطرے ایک بار استعمال کئے جا سکتے ھیں یا غذائی علاج کے طور پر لیموں، املی اور آلو بخارا جیسی چیزوں کے استعمال سے بھی یہ با آسانی دور کی جاسکتی ھیں
قبض (constipation) حمل کے دوران قبض کی صورت میں سیپیا دو سو (Sepia 200) کے تین قطرے ھفتے میں ایک بار استعمال کرنے سے قبض کی شکایت ختم ھوجاتی ھے
رحم سے اخراج خون (Vaginal Bleeding)
حمل کے دوران رحم سے خون رسنے کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ورنہ یہ کیفیت حمل کے ضائع کرنے کا سبب بن جاتی ھے، فوری طور پر آرنیکا مونٹینا دو سو (Arnica Montana 200) کے تین تین قطرے پانی میں ملا کر ھر دو گھنٹے سے یہ دوا جاری رکھی جاۓ جب تک اخراج خون پوری طرح رک نہ جاۓ
حمل کے دوران کیلشیم، فولاد، میگنشیم. پوٹاشیم پر مشتمل دوا بایو پلاسجن 26 (Bio Plasgen 26) برسوں پرانی آزمودہ بائیوکیمک نمکیات سے بھرپور دوا ھے
پانچ پانچ ٹیبلٹ صبح دوپہر رات اس دوا کا استعمال شروع سے آخر تک صحت مند اور محفوظ پیدائش کی ضمانت ھے، اپنی 12 سال سے زاید پریکٹس میں بے شمار بار اسکے استعمال کا مشاھدہ کرتا رھا ھوں اور کوئی ایک کیس پیچیدگی کا شکار نہیں پایا
خون کی کمی زیادہ ھو تو اسی دوا کے ھمراہ فیرم فاس (Ferrum Phosphoricum 3x) کی چار چار ٹیبلیٹ صبح دوپہر اور رات استعمال کرنے سے خون کی کمی دور ھوجاتی ھے
غیر ھومیوپیتھک علاج سے ھونے والی پیچیدگیاں :-
بچے کی الٹی پوزیشن (Breech Baby) :-
ھومیو پیتھک دوا پلسا ٹلا دو سو پوٹینسی (Pulsatilla 200) کے تین قطرے روزانہ ایک بار پانی میں ملا کر استعمال کرانے سے چند گھنٹوں سے لے کر دو دن کے اندر اندر بچہ اپنی سیدھی پوزیشن (Cephalic Position) میں واپس آجاتا ھے، دنیا بھر میں تقریباً بیس فیصد حاملہ خواتین کو اس صورت حال سے واسطہ پڑتا ھے جس کے لئے انکو آپریشن کے لئے مجبور کیا جاتا ھے
وضح حمل کے لئے دردوں کا نا کافی ھونا (Slow Labour)
مدت حمل مکمل ھونے کے باوجود نا کافی درد ھونا نارمل پیدائش کے عمل کو نا ممکن بنا دیتے ھیں جس کے لئے ھومیوپیتھک دوا کالو فائلم دو سو (Caulophyllum 200) کے تین تین قطرے ھر دو گھنٹے سے پانی میں ملا کر دینے سے وضح حمل کے درد شروع ھوجاتے ھیں اور ڈلیوری کو ممکن بنا دیتے ھیں اور اس دوا کا استعمال ڈلیوری کے بعد رحم میں موجود تمام باقیات کے با آسانی اخراج کو یقینی بنا دیتا ھے
ولادت کی متوقع تاریخ سے ٹھیک تین ھفتے قبل کالو فایلم چھ کی پوٹینسی (Caulophyllum 6) میں تین قطرے روزانہ ایک بار استعمال کیا جائے تو نا کافی دردوں، اور بچے کی ایب نارمل پوزیشن جیسے مسائل ولادت کے وقت پیش نہیں آتے اور نہ ھی حاملہ کو ولادت کی متوقع تاریخ سے پہلے غیر ضروری جھوٹے دردوں (false labour pains) جیسی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ھے
غذائی علاج :-
بچے کی پوزیشن الٹی ھوجائے، یا مدت حمل مکمل ھونے کے باوجود نا کافی دردوں کی وجہ سے ڈلیوری میں تاخیر ھو رھی ھو اور مندرجہ بالا تجویز کردہ ھومیوپیتھک دوائیں دستیاب نہ ھو سکیں تو آدھا چائے کا چمچہ خالص بادام کا تیل (Almond Oil) روزانہ ایک بار استعمال کرانے سے دونوں مسائل فوری طور پر حل ھوجاتے ھیں، حمل کے آغاز سے ھی روزانہ آدھا چمچہ چائے کا بادام کا تیل استعمال کرنے سے ڈلیوری میں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، شروع حمل سے ڈلیوری ھونے تک یہ تیل استعمال کرایا جا سکتا۔۔۔
Comments
Post a Comment