ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر
بعض اوقات پتہ میں صفرا کے منجمد ہونے سے صفراوی تہہ بن جاتی ہے یا کسی جراثیم کے چلے جانے سے صفراوی تہہ
دائمی قبض ، پتہ کی سوزش ، جگر کے امراض ، زیادہ گوشت کھانا ، زیادہ شراب نوشی ، سست اور عیاشیانہ زندگی بسر کرنا اور ورزش نہ کرنا ، ذیابیطس وغیرہ اس مرض کے اسباب ہو سکتے ہیں ۔ یہ زیادہ تر موٹی عورتوں کو ہوتا ہے یا جس عورت نے کئی بچے پیدا کئے ہوں ۔ پیٹ میں گیس زیادہ بنتی ہو ۔ اس میں شدت کا درد ہوتا ہے اور درد کی ٹیسیں پشت شکم اور دائیں کندھے تک جاتی ہیں ۔ درد کی شدت سے مریض بے ہوش ہو جاتا ہے ۔ اگر یہ پتھری نالی میں پھنس کر صفرا کی نالی کو بند کر دے تو یرقان ہو جاتا ہے ۔ مریض کا جی متلاتا ہے اور ہچکیاں آ تی ہیں ، قبض کی شکایت ہوتی ہے ۔ مریض کمزور اور نڈھال ہو جاتا ہے
درج ذیل ہومیوپیتھک ادویات علامات کے مطابق استعمال کرائی جا سکتی ہیں
*چیلیڈونیم*
یہ دوا ہر قسم کی پتھریوں کے لئے موثر ہے
*کولیسٹیرینم*
جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے جو پتھریاں بنتی ہے ۔ ان کے لئے یہ شافی دوا ہے
*چیونینتھس*
صفراوی درد قولنج ۔ پتے کی پتھری کا درد
یہ صفرا کو مائع میں تبدیل کر دیتی ہے اور پتھری بننے کے عمل کو روکتی ہے
*بربیرس ولگیرس*
درد گال بلیڈر ریجن سے سٹامک کی طرف یا کندھے کی طرف ہوتا ہے جو زیادہ تر کھڑا رہنے اور حرکت کرنے سے بڑھتا ہے
*کلکیریا کارب*
موٹے پلپلے مریض ، ایسا محسوس ہو کہ جسم کا دایاں حصہ سوجا ہوا ہے ، کاٹنے والا درد محسوس ہوتا ہے
*ڈائسکوریا*
اس میں مریض کو پیچھے کی طرف مڑنے سے درد میں افاقہ ہوتا ہے اور آگے کی طرف جھکنے سے اور سیدھا لیٹنے سے درد زیادہ ہوتا ہے
*فیل توری*
پتہ کی پتھری کی بہترین دوا ہے
صفرا کی نالیوں کی رکاوٹ کو دور کرتی ہے
صفرا کی نالیوں کو صاف کرتی ہے جبکہ ہاضمہ کی خرابی ہو اور کھانے کے بعد نیند کا غلبہ ہو
*کارڈووس میریانس*
پتہ کی پتھری ، منہ کا ذائقہ کڑوا ، نمکین گوشت سے نفرت ، جبکہ قبض اور دست باری باری ہوتے ہیں
*چائنا*
پتہ کی پتھری کے ساتھ پورے پیٹ میں اپھارہ ہوتا ہے ، کانوں میں گھنٹیاں بجتی ہیں
Comments
Post a Comment