ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر
چکنی جلد کی حفاظت کیلئے۔
چکنی جلد کی حفاظت بہت ضروری ہے اس میں تھوڑی سی محنت بھی ضروری ہے ۔ اس لیے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، صبح بیدار ہوتے ہی ٹشو پیپر کے ذریعے اپنی جلد کی مکمل صفائی کریں اگر ٹشو پیپر پر چکنائی موجود ہوتو اس کا مطلب واضح ہے کہ آپ کی جلد چکنی ہے اگر ناک
، ٹھوڑی اور پیشانی پر چکنائی نہ ہوتو سمجھیں کہ یہ ملی جلی جلد ہے ۔ اور چکنی جلد کی حفاظت کیلئے بادام کے تیل میں قطرے لیموں نچوڑ کر جلد پر لگائیں اس سے جلد پر خون کا دورہ شروع ہوجائے گا اگر جلد میں کچھ نیم خوابیدہ خلیات ہیں تو وہ متحرک اور فعال ہوجائیں گے اس لیے آپ دھوپ میں جب بھی باہر نکلیں تو سن بلاک اور سن سکرین کریم کا یا لوشن کا استعمال ضرور کریں اور گھر واپس آتے ہی اچھے کلینزنگ لوشن سے چہرہ صاف کرنے کے بعد دھولیں تاکہ چہرے کو مطلوبہ آکسیجن حاصل ہو جائے ۔ ایک چمچ شہد آدھا چمچ لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں ۔ پندرہ یا بیس منٹ کے بعد چہرے کو منرل واٹر یا ابلے ہوئے پانی سے دھولیں ۔ شہد اور لیموں کے عناصر جلد کی چکنائی زائل کردیں گے ۔
Comments
Post a Comment