ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر

Image
  ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر خواتین کی صحت کے مسائل زندگی کے معیار پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں، چاہے وہ ماہواری کی بے قاعدگیاں ہوں یا ہارمونی عدم توازن۔ اگرچہ روایتی طب مختلف علاج فراہم کرتی ہے، لیکن بہت سی خواتین نرم اور زیادہ قدرتی طریقے تلاش کرتی ہیں۔ خواتین کے مسائل کے لیے ہومیوپیتھک علاج ایک ذاتی اور جامع متبادل ہے جو نہ صرف علامات بلکہ ان کے بنیادی اسباب کو بھی حل کرتا ہے۔ یہ مکمل رہنما وضاحت کرتا ہے کہ ہومیوپیتھی کس طرح انفرادی نگہداشت اور قدرتی علاج کے ذریعے عام خواتین کے صحت کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کر سکتی ہے۔ عام خواتین کے مسائل اور ہومیوپیتھک علاج کے طریقے خواتین کو زندگی کے مختلف مراحل میں منفرد صحت کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل کو سمجھنا ہومیوپیتھک حل تلاش کرنے کا پہلا قدم ہے۔ خواتین کے مسائل کے لیے ہومیوپیتھک مشاورت کا مرکز انفرادی علاج ہوتا ہے ماہواری کے مسائل بے قاعدہ حیض، دردناک ماہواری (Dysmenorrhea)، زیادہ خون بہنا اور قبل از حیض سنڈروم (PMS) لاکھوں خواتین کو متاثر کرتے ہیں۔ روایتی علاج عموماً ہارمونی...

Argentum Metilicum and Argentum Nit


چاندی.....  جوانی.....  اور ہومیو پیتھی

Argentum Metilicum and Argentum Nit

جدید سائنس کی روشنی میں بڑھاپے کا جو عمل شروع ہوتا ہے وہ کروموسومز کے جو سر ہیڈ ہوتے ہیں ان کے ٹوٹ پھوٹ کے نتیجے میں بڑھاپے کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور اس ٹوٹ پھوٹنے کے عمل سے انسان آہستہ آہستہ بڑھاپے کی طرف بڑھتا چلا جاتا ہے اور یہ عمل قدرتی طور پر 40 سال کے بعد شروع ہو جاتا ہے انسان کا جسم ڈی جنریشن کی طرف جانا شروع کر دیتا ہے تو اس عمل میں کروموسومز کے ہیڈ کی ڈی جنریشن کا عمل دخل ہوتا ہے ....... 


اب اس سائنٹفک ریسرچ کو مدنظر رکھ کر اگر ہم ہومیو پیتھی میں نظر دوڑائیں تو ہمیں چاندی سے بنی ادویات میں بڑھاپے اور وقت سے پہلے بڑھاپے کی بڑی علامات ملتی ہیں جس میں جھریوں کا پایا جانا ہڈیوں کا بھرنا دماغی تخلیوی صلاحیتیں یاداشت کی کمزوری اعصابی کمزوری معدے کی کمزوری جوڑوں میں درد دماغ کے خلیے سکڑنے لگتے ہیں انسان نیم پاگل سا ہونے لگتا ہے اول فول بولنا سوچنے سمجھنے کی کمی ہونا دل کی کمزوری ذہنی طور پر تھکا ہویا محسوس کرنا قے اسہال جسم کا سوکھے پن کا شکار ہونا مردانہ کمزوری کا شکار ہونا. ....یہ تمام بنیادی علامات ملتی ہیں اور ہومیو پیتھک میں ان تمام علامات کا کامیابی سے چاندی سے بنی ادویات سے علاج کیا جاتا رہا ہے....... باقی آپ ارجنٹم میٹ اور ارجنٹم نائٹ کا تفصیلی میٹریا میڈیکا سے جانچ پڑتل کر سکتے ہیں.......


تو ہم اس سائنٹفک ریسرچ اور چاندی سے بنی ہومیو پیتھک ادویات کو مدنظر رکھ کر یہ بات اخذ کر سکتے ہیں کہ کروموسومز کے ہیڈ کے وقت سے پہلے توڑ پھوڑ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بڑھاپے کی علامات میں ہومیو پیتھک ادویات کروموسومز کے توڑ پھوڑ کے عمل کو ٹھیک کر کے بڑھاپے کے وقت سے پہلے کے آثار دور کرتی ہے اور ہومیو پیتھک ادویات فطری عمل کو روکتی نہیں تو ہم اس کو فطری بڑھاپے کو روکنے میں شاید کامیاب نہ ہو سکیں مگر اس پر مذید تجربات کر کے دیکھا جا سکتا ہے.۔۔۔۔۔۔


اب اس ساری باتوں کو ہم حکمت کی تاریخ میں دیکھتے ہیں تو وہاں بھی چاندی کا بے شمار استعمال مختلف ذہنی جسمانی بیماریوں اور جنسی بیماریوں میں چاندی کا مختلف طرز پر استعمال کیا جاتا رہا ہے اور بہت سے لوگ چاندی اور سونے کی گیندوں کا پانی میں بھگو کر استعمال کرتے بھی دیکھا اور ایسے لوگوں کی عمر بھی لمبی دیکھی اور بڑی عمر میں ذہنی اور جسمانی اور جنسی تمام صلاحیتوں کو کسی نوجوان سے بھی بہتر دیکھا گیا...... اور ایک بات میں ہمیشہ کہتا ہو کہ اگر ہمارے طب کے بڑے اپنا علم قبر میں ساتھ نہ لے جاتے تو آج بھی دنیا کو کسی دوسرے طریقہ علاج کی ضرورت نہ ہوتی.....  مگر اللہ پاک نے 1 در بند کیا تو دوسرا در کھولا دیا ہومیو پیتھک کی شکل میں...... 


باقی اگر دین پر بھی نظر دوڑائیں تو چاندی کا استعمال زیور کی شکل میں مرد پر حلال قرار دیا گیا ہے تو کچھ تو اللہ پاک کی حکمت ہوگی اور اگر ان سب عوامل کو مدنظر رکھیں تو وہ حکمت بہت حد تک واضح ہوتی ہے....... 


باقی چاندی سے بنی ادویات ارجنٹم میٹ اور ارجنٹم نائٹ میں وقت سے پہلے بڑھاپا پروونگ میں دیکھا گیا ہے تو اگر کوئی اس پر تجربات کرنا چاہتا ہے تو ان ادویات کو بھی مدنظر رکھ سکتے ہیں جن میں سارسپریلا اور چنینیم آرس میں بھی وقت سے پہلے بڑھاپا پایا جاتا ہے مطلب کروموسومز کے ہیڈ کی ڈی جنریشن کے عمل کو روکتی ہے ان ادویات کو پیچھے رکھنے کا یہ مقصد تھا کہ ان میں صرف بڑھاپے کی جھریاں پائی جاتی ہیں گہری بیماریاں اتنی نہیں جتنا چاندی سے بنی ادویات میں ذہنی اور جسمانی ڈی جنریشن کا عمل پایا جاتا ہے ........

اس کے علاوہ جو کئی سال پہلے جوانی پر تجربات میں نے اپنی ذات پر کئے اس میں سلفر شامل تھی اور کافی حد تک سلفر سے کامیابی مل مگر سلفر ایسی دوا ہے جو ایگرویشن کر گئی تو انسان کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیتی ہے جس کا مجھے تجربات کے دوران سامنا کرنا پڑا اور باقی بھی سلفر کی ہسٹری میں بھی یہ ایگرویشن ملتی ہے تو سلفر کی جگہ باقی  ہےاوپر بیان کی گئی ادویات ریکومنڈ کی جا سکتی

Comments

mltplx2

Popular posts from this blog

تخم ملنگا ۔ تخم بالنگا کے فائدے اور استعمال

گٹھیا Arthritis, Causes and Homeopathic Treatment

Small and Weak Penis عضو خاص کا چھوٹا پن