ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر
*بارہ نمکیات بائیو سالٹ*
♻️👇*کلکیریا فلور۔ Calcarea Fluor*
یہ دوا غدودوں، وریدوں، گلٹیوں میں مفید ہے جن میں پتھر کی طرح سختی پائی جائے۔
اس کے علاوہ بواسیر کے مسوں اور بھگندر میں بھی مفید دوا ہے۔
پستانوں کے نمایاں نہ ہونے، پستانوں پر گانٹھیں، سخت گلہڑ، موتیا بند، کان بہنے کی مزمن شکایت اور ہڈیوں کے بڑھنے کیلئے مفید دوا ہے۔
پوٹینسی۔ 3x-6x
❇️🔸*سلیشیا۔Silicea*🔸
یہ غیر نامیاتی مرکب جلدی امراض، پرانے زخم، خناریزی تکلیف، قوت باہ کی کمزوری اور کثرت بول کے لئے مفید ہے۔
خصوصی علامات میں پاوُں پر شدید بدبودار پسینہ، سر کو ٹھنڈی ہوا سے تکلیف اور لیٹنے سے آرام، چاند کے ابتدائی ایام میں تکلیف میں زیادتی ہوتی ہے۔
نوٹ۔ چھوٹی طاقت میں پیپ کا اخراج کرتی ہے اور زیادہ پوٹینسی میں زخم کو بھرتی ہے۔
پوٹینسی۔ 3x-30-200-1000
💠*کالی سلفوریکم۔ Kali Sulph*💠
ہر قسم کی سوزش کا علاج۔
تمام تکالیف میں گرمی سے اضافہ۔
کھلی اور ٹھنڈی ہوا میں آرام۔
اخراج رطوبت کا رنگ زرد۔
دردوں کا مقام بدلنا اور شام کو علامات کی شدت میں اضافہ۔
پوٹینسی۔ 6x-12x-30-200
💠*نیٹرم سلف۔Natrum Sulph*💠
یہ غیر نامیاتی نمک امراض ملیریا، جگر اور صفراء کی زیادتی کے لئے مفید ہے۔
اس نمک کے مریض کی تکلیف کی علامات میں مرطوب موسم اور دلدلی جگہوں پر اضافہ ہوتا ہے۔
سوزاک اور صفراء کے اخراج کا سنہری مائل ہونا اس دوا کی حاجت کا ثبوت ہے۔
زبان پر سبزی مائل تہہ یا بھورے رنگ کی تہہ کا ہونا اس دوا کی حاجت کا ثبوت ہے۔زبان پر سبزی مائل تہہ یا بھورے رنگ کی تہہ کا ہونا اور منہ کا ذائقہ کڑوا ہونا۔
جریان خون روکتی ہے۔
پوٹینسی۔ 3x-6x
❇️🔸*نیٹرم فاس۔ Nat-Phos*🔸❇️
یہ دوا نظام ہضم کی خرابی کو دور کرتی ہے۔
جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔
نظام ہضم کی خرابی کو اس وقت دور کرتی ہے جب کہ کھٹی بو، کھٹا ذائقہ اور تیزابیت کے آثار موجود ہوں۔
زبان اور تالو کے پچھلے حصوں پر زرد سنہری تہہ موجود ہو۔
یہ دوا یرقان، درد جگر، صفراء، درد سر، چھوٹے جوڑوں کے درد اور وجع المفاصل میں مفید ہے۔
پوٹینسی۔ 1x-3x-6x
💠*نیٹرم میور۔Natrum Mur*💠
اس دوا کی سب سے بڑی علامت نمک کی خواہش ہے۔
لو بلڈ پریشر کیلئے مفید ہے
پتلے اخراج از قسم نزلہ، زکام، نوبتی بخار، جلدی امراض میں نیٹرم میور فائدہ مند ہے۔
اس دوا کی خصوصی علامت قبض، سر درد، پیاس۔
تکالیف صبح دس سے گیارہ بجے تک شروع ہوتی ہیں۔
گرمی کے موسم میں اور گرمی سے علامات کا زیادہ ہونا اس دوا کی خاص علامت ہے۔
پوٹینسی۔ 6x-30
💠*میگھنیشیا فاس۔ Meg-Phos*💠
ہر قسم کے دردوں کیلئے شافی دوا ہے
پٹھوں۔ جسم۔ معدہ کا درد، یوٹرس کا درد اور تشنجی کھانسی کے لئے مفید ہے۔
اس دوا کے مریض کو دبانے، گرمی اور ٹکور سے آرام آتا ہے۔
یہ دوا تشنج اور اعصابی امراض میں بہت فائدہ مند پائی جاتی ہے۔
پوٹینسی۔ 6x
💠*کالی فاسفوریکم۔ Kali Phos*💠
عصاب کی طاقت کے لئے خزانہ دوا عصابی کمزوری و جسمانی کمزوری کیلئے انتہائی مفید دوا ہے
تمام اعصابی اور دماغی امراض کے لیے مفید ہے۔
اس دوا کی تمام تکالیف تمام اخراجات بدبودار ہوتے ہیں۔
پوٹینسی۔ 3x-6x
💠🔸*کالی میور۔ Kali Mur*🔸💠
نمونیہ کا دوسرا درجہ، نزلہ، زکام، کھانسی میں بہت مفید ہے۔
کالی میور کے مریض کی زبان سفید یا میلی جڑ سے شروع ہو کر ساری زبان ہوتی ہے۔
تمام سوزش میں خاص طور پر کان اور آنکھ کی سوزش میں مفید ہے۔
پوٹینسی۔ 1x to 6x
💠*فیرم فاس۔ Ferrum Phos*💠
تمام ابتدائی ایکیوٹ امراض میں فیرم فاس مفید ہے۔
بخار اور خون کی کمی میں شافی ہے
سوزش میں فیرم فاس کی افادیت بہت کار آمد ہے۔
چمکدار جریان اور کمی خون میں بہت فائدہ مند ہے۔
پوٹینسی۔ 3x-6x
*کلکیریا فاسفوریکا-Calcarea Phos*
یہ غیر نامیاتی مرکب اسہال، ہیضہ، کمی خون، ٹائیفائیڈ، کمزور کرنے والی بیماریاں، بچوں کا سوکھا پن، دانت نکالنے کے ایام کی تکلیف، وزن کی کمی، ہڈیوں کے امراض، ہڈیوں کی کمزوری یا ٹیڑھا پن، ٹوٹی ہوئی ہڈی کا نہ جڑنا، موسم کی تبدیلی سے پیدا ہونے والی تکلیف خاص طور پر جوڑوں کا درد۔
پوٹینسی۔ 3x-6x
*کلکیریا سلفوریکا۔Calcarea Sulph*
جلدی امراض، جگر کے امراض۔ مزمن بواسیر، وریدی تکالیف، سینے کے امراض میں فائدہ مند ہے، پیپ اور مواد کا نکلنا، گاڑھے زرد رنگ کے اخراجات اور پھوڑے پھنسی میں بہت مفید ہے۔
پوٹینسی۔ 3x-6x
Comments
Post a Comment