ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر

Image
  ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر خواتین کی صحت کے مسائل زندگی کے معیار پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں، چاہے وہ ماہواری کی بے قاعدگیاں ہوں یا ہارمونی عدم توازن۔ اگرچہ روایتی طب مختلف علاج فراہم کرتی ہے، لیکن بہت سی خواتین نرم اور زیادہ قدرتی طریقے تلاش کرتی ہیں۔ خواتین کے مسائل کے لیے ہومیوپیتھک علاج ایک ذاتی اور جامع متبادل ہے جو نہ صرف علامات بلکہ ان کے بنیادی اسباب کو بھی حل کرتا ہے۔ یہ مکمل رہنما وضاحت کرتا ہے کہ ہومیوپیتھی کس طرح انفرادی نگہداشت اور قدرتی علاج کے ذریعے عام خواتین کے صحت کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کر سکتی ہے۔ عام خواتین کے مسائل اور ہومیوپیتھک علاج کے طریقے خواتین کو زندگی کے مختلف مراحل میں منفرد صحت کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل کو سمجھنا ہومیوپیتھک حل تلاش کرنے کا پہلا قدم ہے۔ خواتین کے مسائل کے لیے ہومیوپیتھک مشاورت کا مرکز انفرادی علاج ہوتا ہے ماہواری کے مسائل بے قاعدہ حیض، دردناک ماہواری (Dysmenorrhea)، زیادہ خون بہنا اور قبل از حیض سنڈروم (PMS) لاکھوں خواتین کو متاثر کرتے ہیں۔ روایتی علاج عموماً ہارمونی...

چائنا (China Officinalis 200)

 چائنا (China Officinalis 200)!


          یہ ہومیوپیتھک کی سب سے پہلی دواء ہے جو سنکونا سے ہنمن نے بنائی تھی. یہ ملیریا بخار کی سب سے اعلی دواء ہے. جس طرح ایلوپیتھک میں کونین کثرت سے استعمال ہوتی ہے اسی طرح ہومیوپیتھک میں چائنا استعمال ہوتی ہے. یہ کونین کا نعم البدل ہے. 

میں سب سے پہلے یہ بیان کروں گا کہ چائنا ملیریا بخار کیسے ہوتا ہے. میں اپنے مشاہدہ کی بنیاد پر کچھ معروف اسباب کا ذکر کرتا ہے. 

1. سردی لگنے سے

2. نہانے سے

3. بھگنے سے

4. کثرت جماع سے

5. مشت زنی سے

5. زیادہ دودھ پلانے سے

6. زیادہ مقدار میں سیلان الرحم ہونے سے

7. خون کے ضائع ہونے سے وغیرہ اسباب سے چائنا ملیریا بخار ہوجاتا ہے. 

میں اب بیان کرتا ہوں کہ چائنا بخار میں خاص باتیں کیا ہیں:-

1. بپٹیشیا، آرسینک اور رسٹاکس کی طرح چائنا بخار تپ محرکہ نہیں بلکہ نیٹرم سلف، یوپیٹوریم پر، جیلسیمینم، اور کیپسیکم کی طرح ملیریا قسم کا بخار ہوتا ہے. اس کو تپ لرزہ بھی کہہ سکتے ہیں. ملیریا بخار سے مراد وہ بخار ہے جو خون میں پانی کی مقدار زیادہ ہوجانے سے کسی مخصوص وقت میں تپ لرزہ والا بخار ہوتا ہے.

اگر چائنا ملیریا بخار زیادہ دن تک جسم میں ٹھر جائے تو نوبتی بن جاتا ہے. نوبتی بخار سے مراد وہ بخار جو مقردہ وقت پر آئے. چائنا نوبتی بخار ہر دوسرے دن، ہر چوتھے دن، ہر ساتویں دن اور ہر پندرویں آتا ہے. 

2. دماغی اور جسمانی شدید کمزور کا ہونا. چائنا بخار کی یہ سب سے نمایاں علامت ہے. مریض ہر قسم کی دماغی کوشش اور محنت سے نفرت کرتا ہے. 

3. بے حد چڑچڑا پن. 

4. ہر چیز سے لاپرواہ. 

5.  بیلاڈونا کی طرح ذکی الحس ہوتا ہے. چھونے سے،روشنی سے، شوروغل سے نفرت کرتا ہے. سونگنے کی طاقت تیز ہوجاتی ہے. مگر بیلاڈونا کی شدید گرمی چائنا میں موجود نہیں. 

6. اس بخار میں ایسی بےچینی ہوتی ہے جس میں مریض کا حرکت کرنے اور چلنے کو دل کرتا ہے. اس سے بے چینی کم ہوتی ہے. 

7. شدید پیاس ہوتی ہے. پانی کا ذائقہ کڑوا محسوس ہوتا ہے. یہ اس دواء کی کلیدی علامات ہے. میں نے چائنا کا سب سے پہلا کیس اسی علامت کی مدد سے حل کیا تھا. 

8. بخار مغرب کے وقت اور رات 2 بجے اپنے عروج پر ہوتا ہے. خصوصا مغرب کے وقت پیاس کی شدت اور رات 2 بجے بے چینی کی شدت سے آنکھ کھل جانا. اس علامت سے بھی بہت سے کیسوں میں مدد لی ہے.

9. بھوک نہیں ہوتی، اگر کوئی چیز کھائے تو وہ گیس میں تبدیل ہوجاتی ہے. ریاح کے اخراج سے معدہ کی کسی تکلیف میں کمی نہیں ہوتی. 

10. اگر چائنا بخار میں مریضو کو کھانسی لگے تو یہ کھانسی کھانے کے بعد، ہنسنے سے، بولنے سے، سر نیچا کر کے کیٹنے سے، نرخرے کو چھونے سے، ہوا کے جھونکے سے، رطوبات زندگی ضائع ہونے سے بڑھتی ہے. 

11. اگر چائنا ملیریا لرزہ بخار کے مریض کو دست لگ جائیں تو وہ بغیرہ درد کے، شدید کمزوری کرنے والی، پانی کے سے پتلے، زرد یا سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں. کبھی کبھی از خود بھی نکل جاتے ہیں. 

12. چہرا اور جلد کا رنگ زرد ہوجاتا ہے. 

13. دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے. سانس پھولتی ہے. 

چائنا بخار کے تعارف (خاص دماغی اور جسمانی علامات کے بیان ) کے بعد اب کمی زیادتی کے اسباب بیان کرتا ہوں.

1. برائی اونیا اور رسٹاکس کو کھلی ہوا کی خوائش ہوتی ہے. مگر چائنا مریض کو کھلی ہوا سے نفرت ہوتی ہے. 

2. دھڑکن، اور بے چینی حرکت کرنے اور چلنے سے کم ہوتی ہے. آرام کرنے سے اعضاء کا درد بڑھتا، اور حرکت سے کم ہوتا ہے. مگر چکر، دردسر، اور متلی حرکت سے زیادہ ہوتی ہے. 

آپ کو معلوم ہے کہ رسٹاکس کی ہر تکلیف حرکت سے کم اور برائی اونیا کی ہر تکلیف آرام سے کم ہوتی ہے. 

3. مریض کو پسینہ زیادہ آتا ہے. پسینہ زیادہ آنا سے بخار کم نہیں ہوتا بلکہ کمزوری زیادہ ہوتی ہے. تقریبا چائنا کے مریض سے جب بھی کوئی رطوبت نکتی ہے تو کمزوری زیادہ ہوتی ہے. اسی طرح پاخانہ کے درمیان اور بعد میں درد شکم زیادہ ہوتا ہے. 

4. علامات ذرا سا چھونے سے بڑھتیں ہیں. مگر زور سے دبانے سے کم ہوتی ہیں. 

5. مغرب کے وقت، رات 2 بجے، ہر دوسرے دن، ہر چوتھے دن، ہر ساتویں دن، چودھویں دن، چاند بڑھنے کے وقت، ہر تین ماہ بعد، ہر موسم خزان میں بڑھتیں ہیں. آرسینک کی طرح چائنا بخار بھی نوبتی ہوجایا کرتا ہے.  

6. یہ بنیادی طور پر سرد مزاج دواء ہے. آندھی، پانی، طوفانی اور مرطوب موسم میں تکلیفات زیادہ ہوتی ہیں. سرد ہوا کا جھونکا تکلیفات کو زیادہ کرتا ہے. گرم مکان میں جانے اور آگ سیکنے سے کچھ آرام محسوس ہوتا ہے. مگر گرمی سے اسہال اور دھوپ سے درد سر زیادہ ہوتا ہے. 

7. کھانے سے شکم میں بھاری پن ہوتا ہے. پانی پینے سے جاڑا بڑھتا ہے. گرم چیز پینے سے بدہضمی ہوتی ہے. تمباکو نوشی سے علامات بڑھتی ہیں. 

برائی اونیا اور رسٹاکس کی طرح اس دواء میں بھی کمی زیادتی کی علامات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں. اب چائنا دواء کے دائمی مریض کے بارے اہم باتیں بیان کرتا ہوں.  وہ کتوں سے ڈرتا ہے، مسلسل انتہائی بدبودار پتلے سیاہ دستوں کا شکار ہوتا ہے. زبان سیاہ، ہر چیز سے لاپرواہ، شاعر، اور نامرد ہوتا ہے. دودھ اور قہوے سے نفرت کرتا ہے. 

نوٹ:- کسی بھی وجہ سے رطوبات زندگی ضائع ہوجائے، بھوک کم ہوجائے، تو چائنا بہترین کام کرتی ہے. نیز پتہ کے درد اور پتھری میں چائنا نمبر ون پر ہے. 

Comments

mltplx2

Popular posts from this blog

تخم ملنگا ۔ تخم بالنگا کے فائدے اور استعمال

گٹھیا Arthritis, Causes and Homeopathic Treatment

Small and Weak Penis عضو خاص کا چھوٹا پن