ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر

Image
  ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر خواتین کی صحت کے مسائل زندگی کے معیار پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں، چاہے وہ ماہواری کی بے قاعدگیاں ہوں یا ہارمونی عدم توازن۔ اگرچہ روایتی طب مختلف علاج فراہم کرتی ہے، لیکن بہت سی خواتین نرم اور زیادہ قدرتی طریقے تلاش کرتی ہیں۔ خواتین کے مسائل کے لیے ہومیوپیتھک علاج ایک ذاتی اور جامع متبادل ہے جو نہ صرف علامات بلکہ ان کے بنیادی اسباب کو بھی حل کرتا ہے۔ یہ مکمل رہنما وضاحت کرتا ہے کہ ہومیوپیتھی کس طرح انفرادی نگہداشت اور قدرتی علاج کے ذریعے عام خواتین کے صحت کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کر سکتی ہے۔ عام خواتین کے مسائل اور ہومیوپیتھک علاج کے طریقے خواتین کو زندگی کے مختلف مراحل میں منفرد صحت کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل کو سمجھنا ہومیوپیتھک حل تلاش کرنے کا پہلا قدم ہے۔ خواتین کے مسائل کے لیے ہومیوپیتھک مشاورت کا مرکز انفرادی علاج ہوتا ہے ماہواری کے مسائل بے قاعدہ حیض، دردناک ماہواری (Dysmenorrhea)، زیادہ خون بہنا اور قبل از حیض سنڈروم (PMS) لاکھوں خواتین کو متاثر کرتے ہیں۔ روایتی علاج عموماً ہارمونی...

 *ناف کیسے اترتی ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟*


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ

ہوسکتا ہے کہ کبھی آپ نے کسی کو یہ کہتے سنا ہو کہ میری ناف اتر گئی ہے یا اپنی جگہ سے ہٹ گئی ہے، مگر کیا یہ واقعی کوئی عارضہ ہے ؟


ایلوپیتھی یا دیگر میں درحقیقت ناف کا اپنی جگہ سے ہٹ جانے کا کوئی ذکر موجود نہیں۔


تاہم یہ بھی درست ہے کہ یہ مسئلہ لاحق ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ عام طور پر بھاری وزن اٹھانا، معمول سے ہٹ کر سخت محنت اور کھانا نہ کھانا ہوسکتی ہے۔


عام طور پر اس کی علامات پیٹ میں درد، قبض، معدے کے مسائل، کھانے کی خواہش ختم ہوجانا وغیرہ ہوسکتی ہیں۔


 *ناف اترنے کی تشخیص کیسے کریں؟* 

اگر آپ کو لگتا ہے تو صبح ناشتے سے پہلے انگوٹھے کو ناف پر رکھیں، اگر وہاں وائبریشن یا دھڑکن کا احساس ہو تو ناف اپنی جگہ پر موجود ہے، دوسری صورت میں وہ اپنی جگہ سے ہٹ چکی ہے۔


اسی طرح ایک اور طریقہ چت لیٹنا ہے، چت لیٹ کر اپنے دونوں ہاتھ جسم کے پہلوﺅں میں رکھیں جبکہ پیروں کو سیدھا پھیلا کر انگوٹھوں کو کو دیکھیں، اگر وہ دونوں ایک دوسرے کے متوازی یا لیول پر نہ ہو تو یہ بھی ناف اترنے کی نشانی ہوسکتی ہے۔


 *علاج کیا ہوسکتا ہے؟* 

ایک بہترین علاج خشک چائے کی پتی ہے، اسے اچھی طرح پیس لیں اور پھر ایک چائے کا چمچ اس سفوف کو ایک گلاس پانی میں ملاکر پی لیں، جس سے پیٹ میں درد فوری ختم ہوجائے گا، تاہم کچھ افراد کو ریلیف میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔


اسی طرح بیٹھ کر ٹانگیں سامنے پھیلا لیں، پھر اپنی دائیں ٹانگ کو موڑ لیں اور اپنے ہاتھوں کو آگے پھیلا کر بائیں ٹانگ کے انگوٹھے کو چھونے کی کوشش کریں اور 7 بار اسے دہرائیں۔ اس کے بعد دونوں ٹانگوں کو سیدھا پھیلا لیں اور اس بار بائیں ٹانگ کو موڑ کر ہاتھوں سے دائیں ٹانگ کے انگوٹھے کو چھوئیں، یہ عمل بھی 7 بار دہرائیں، اس ورزش سے ناف اپنی جگہ واپس لوٹ آئے گی۔


ایک اور طریقہ متاثرہ حصے میں مالش کرانا ہے، جس سے پیٹ کا درد کم ہوگا اور ناف بھی چند دنوں میں اپنی جگہ واپس آجائے گ

Comments

mltplx2

Popular posts from this blog

تخم ملنگا ۔ تخم بالنگا کے فائدے اور استعمال

گٹھیا Arthritis, Causes and Homeopathic Treatment

Small and Weak Penis عضو خاص کا چھوٹا پن