ہومیوپیتھی کے ذریعے خواتین کی صحت کے مسائل کا حل: ایک ہمہ گیر نقطہ نظر
نیٹرم میور Natrum Mur
السلام علیکم ہومیوپیتھی کے تمام میتھڈ اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہیں ۔ مریض شفا چاہتا ہے بس۔
جب ہم ہومیوپیتھی میں نیٹرم میور کا لٹریچر پڑھتے ہیں تو ہمارے سامنے علامات کا ایک گروپ آجاتا ہے جس میں کچھ ذہنی علامات، کچھ فزیکل علامات شامل ہیں مثلا ۔۔۔۔
ذہنی تناو، محبت میں ناکامی
مایوسی، سلیقہ شعاری سر درد ، قبض ، آئیلی جلد، چہرے پر تیل جیسی چیز کا احساس
بال باریک ہونا، نمک کا زیادہ استعمال، پٹھوں کا درد، پانی کے خواب ، نہانے سے عارضی افاقہ اور جسم میں مائع کا توازن خراب ہوجانے کی وجہ سے خون میں ہیموگلوبن کی مقدار کم ہو جانا۔۔۔
یہ وہ علاماتی گروپ ہے جو نیٹرم میور کے مریض میں تقریبا لازمی ہے۔ ہمیں ہر نیٹرم میور میں یہ علامات مشترکہ نظر اتی ہیں۔ یہ سب کچھ ہمیں مریض کی ہسٹری لینے کے عمل سے گزر کر ملتا ہے تب ہم سوچتے ہیں کہ اس مریض کو نیٹرم۔میور دی جائے۔
دوسری چیز جس کا تعلق مریض کی شفا سے ہے وہ ہے میازم،
میازم ایک ایسا گھن چکر ہے جس کو آج تک کوئی بھی ٹھیک سے explain کر ہی نہیں سکا کہیں نا کہیں ہر کسی کی میازمیٹک تھیوری میں کمی کوتاہی رہ ہی جاتی ہے۔
میں نے میازم۔کو اپنی سہولت کے لئے کچھ مخصوص علامات و شکل و شباہت کی بنا پر شارٹ کیا ہوا ہے جیساکہ سب ڈاکٹرز کرتے ہیں ۔ کیونکہ ہماری گھٹی میں شامل ہے کہ ہمیں شارٹ کٹس بنانے ہی پڑتے ہیں۔
تو مریض کو تو شفا سے غرض ہے اس لئے میازمیٹک دوا آپ نے خود اپنے اندازے سے سلیکٹ کرنی ہے۔
اب دوسری بات یہ ہے کہ فرض کریں آپ کے پاس 3 یا 4 سالوں میں نیٹرم۔میور کے 100 مریض یا زیادہ آجاتے ہیں آپ نیٹرم۔میور دیتے ہیں اور مریض ٹھیک ہو جاتا ہے۔
اب یہاں سے شروع ہوتا ہے تحقیق و مشاہدے کا ایک نیا چیپٹر۔۔۔
نیترم میور کے ٹھیک ہونے والے 100 مریضوں کو جب آپ نے اپنے مشاہدے سے گزارا تو اپکو کچھ نئی چیزوں کا پتا چل جاتا ہے یا اندازہ ہو جاتا ہے مثلا۔۔۔۔
مریض کرسی پر ٹیک لگا کر بیٹھتا ہے، اپنی دائیں ٹانگ بائیں ٹانگ پر رکھتا ہے اوپر والے پاوں کو جوتوں سمیت دائرے کی شکل میں گھماتا ہے پھر آپ دیکھتے ہیں کہ مریض کی جلد آئیلی مٹیالی ہے۔
جب مریض نمبر 101 آئے گا اور وہ اس طرح اپ کے کلینک میں بیٹھے گا تو آپکو شک ہو جائےگا کہ یہ نیٹرم میور ہے۔
اس پراسس میں آپکو زیادہ سے زیادہ 15 سیکنڈ لگیں گے۔
اب اگلا کام۔اپ نے یہ کرنا ہے کہ کنفرم کرنا ہے مریض سے کہ آیا وہ نیٹرم میور ہی ہے تو اس کے لئے آپ مریض سے 3 سوال کر دیں۔ ( اسکا مسئلہ پوچھنے کی ضرورت نہیں )
1۔ کیا آپ کو ہلکی قبض اور سر درد رہتا ہے؟
2۔ کیا بال باریک ہو رہے ہیں ؟
3۔ کیا آپ نمک کا زیادہ استعمال کرتے ہیں؟
وغیرہ وغیرہ
مریض کا جواب ہاں میں ہوگا ۔
تو بس آپ کی۔کیس ٹیکنگ مکمل۔
اس ٹوٹل پراسس پر آپ کے 20 سیکنڈ مزید لگ جائیں گے۔
آپ مریض کو دوا دیں اور رخصت کر دیں۔
آپ 101 مریض چیک کر چکے آپ کا تجربہ ہو گیا تو اب مریض ایک منٹ میں فارغ۔۔۔
لیکن یاد رکھیں۔۔۔
اس کے لئے برسوں کا مطالعہ میٹیریا میڈیکا کا گہرا علم ریپرٹری پر مضبوط گرفت ہونے کے ساتھ ساتھ 100 مریضوں کا معائینہ بھی ضروری ہے۔
اس لئے میٹیریا کا مطالعہ کم از کم 50 بار کرنا ہوگا۔
پھر آپ کو مریض کی ہسٹری لینے کی ضرورت نہیں۔پڑے گی۔
اس طریقے سے دو فائدے ہو جائیں گے۔ ایک یہ کہ وقت کی بچت ہوگی۔ اور دوسرا یہ کہ مریض پر آپکا جادو چل جائےگا کہ ڈاکٹر کو کیسے پتا چلا کہ مجھے قبض سر درد ہوتا ہے اور کیسے پتا چلا کہ مجھے پانی کے خواب بھی آتے ہیں 😀😀
Comments
Post a Comment